سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے فرقہ وارانہ اورذات پات کے تصادم کے لئے
حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا
کہ دلتوں اور کمزور طبقے پر ہو رہے ظلم و ستم سے یہاں امن و قانون کی سنگین
صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔ایس پی کے مرکزی ترجمان راجندر چودھری نے آج یہاں کہا
کہ ایس پی صدر اور
سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کی ہدایت پر آئندہ 29 مئی کو تمام اضلاع میں
پارٹی عہدیدار ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ گورنر کے نام میمو رنڈم سونپ کر ریاست
میں مبینہ جنگل راج کے خلاف مداخلت کا مطالبہ کریں گے۔میمو رنڈم میں گزشتہ 20 مارچ کے بعد ضلع میں ہوئے تمام بڑے واقعات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔